پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

امریکی افواج کا 2017 میں افغانستان سے انخلاء ممکن نہیں: رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن:امریکی فورسزکے افغانستان سے انخلاء کے اعلانات کے برعکس افغانستان میں امریکی فورسز کا قیام طویل ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدربراک اوباما کے افغانستان سے دوہزارسترہ میں امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد کو واپس بلانے کے فیصلے پرعملدرآمدشاید نہ ہوسکے۔

ایک امریکی اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون حکام نے اوباما انتظامیہ کومطلع کیا ہے کہ ہزاروں امریکی فوجیوں کا قیام کئی دہائیوں تک طویل ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی کمانڈرزکے مطابق افغان فورسزکو فضائی، انٹیلی جنس اور لاجسٹک مدد کی ضرورت ہے اوروہ آئندہ چند برسوں میں سیکورٹی انتظامات مکمل طورپرسنبھالنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ایسی صورتحال میں القاعدہ جیسی تنظیمیں دوبارہ سراٹھا سکتی ہیں جوپوری دنیا کے لئے خطرناک ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ کئی اضلاع میں طالبان دوبارہ اپنے قدم جما رہے ہیں۔افغانستان میں امریکی اورافغان فورسزکوطالبان کے علاوہ اب داعش کے خطرے کا بھی سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں