جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

کینیڈا اور بھارت کی موجودہ صورتحال پر امریکا فکر مند

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور بھارت کی موجودہ صورتحال پر امریکا کافی فکرمند ہے، بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرکی پریس کانفرنس دوران کینیڈا میں خالصتان رہنما ہرجیت سنگھ نجار کے قتل پر سوالات کئے گئے۔

اے آروائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ امریکا کی خالصتان کے حوالے سے کیا پالیسی ہے؟ جس پر ترجمان نے جواب دیا کہ خالصتان کی پالیسی پرجواب آپ کوبعدمیں دوں گا۔

- Advertisement -

صحافی نے سوال کیا کہ امریکی شہری گرپتونت پنو نےکہا ہے کہ بھارت کا اگلا ٹارگٹ وہ ہیں؟ تو میتھیوملر کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی بین الاقوامی جبرہمارےلیےباعث تشویش ہے، کینیڈ ااور بھارت کی موجودہ صورتحال پر کافی فکرمندہیں۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم نے اپنے کینیڈین ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تعاون کررہےہیں، ہم نے بھارت پرزور دیا ہے کہ وہ اس تحقیقات میں تعاون کرے، بھارت سے کہتے ہیں کہ کینیڈین تحقیقات میں تعاون کرے۔

میتھیوملر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ٹروڈو کےالزامات پر کافی پریشان ہیں، ان الزامات سےمتعلق مکمل اورمنصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے، ہم سمجھتےہیں بھارتی حکومت کو کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں