تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکا نے بی ایل اے کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

واشنگٹن: امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا، بی ایل اے پاکستان میں پہلے ہی کالعدم قرار دی جاچکی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، جند اللہ کا نام بھی امریکی فہرست میں شامل کرلیا گیا، فہرست میں نام آنے پر دونوں تنظیمیں امریکا میں دہشت گرد تصور کی جائیں گی۔

[bs-quote quote=”بی ایل اے کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”امریکی محکمہ خارجہ”][/bs-quote]

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فہرست میں شامل دونوں تنظیموں کے اثاثہ جات بھی منجمد کیے جائیں گے، امریکی شہریوں کو ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہوگی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بی ایل اے مسلح علیحدگی پسند گروپ ہے جو سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور بی ایل اے نے مئی 2019 میں گوادر پر ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور حکومت پاکستان اس سے قبل امریکا سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کرچکی تھی۔

Comments

- Advertisement -