ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

تعلیمی فنڈز میں 700کروڑ روپے کی کرپشن، مریم نواز کیخلاف درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے 700 کروڑ روپے کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن کے معاملہ پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف درخواست پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے معاہدے”لیٹ گرلز لرن” اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امریکا سےلڑکیوں کی تعلیم کے700 کروڑ روپے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن کے معاملہ پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے معاہدے”لیٹ گرلز لرن” اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ اور دیگر کوخطوط لکھ دیئے ہیں جواب کا انتظار ہے، عدالت نے جواب کیلئے سولہ اکتوبر تک مہلت دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نےجون 2016میں مشل اوباما کے ساتھ امریکا میں نیوز کانفرنس کی جسمیں”لیٹ گرلز لرن” مہم کا اعلان کیا اور امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ نے مریم نواز کو پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز دیے تھے مگر پھر دو لاکھ لڑکیوں کی تعلیم وبہبود کا معاہدہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب سے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے ، اور پوچھا جائے کہ مریم نواز نے سرکاری عہدے کی بغیر کس حیثیت سے معاہدہ کیا۔

درخواست میں وفاقی وزارت خزانہ ، مریم نواز اور نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں