تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

امریکا میں نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

واشنگٹن: امریکا نے سیاحتی یا کاروباری ویزے پر غیر ملکیوں کو ملازمت کرنے اور انٹرویوز میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز ایجنسی کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا کہ کئی لوگوں نے اس بارے میں پوچھا کہ کیا وہ بی ون یا بی ٹو ویزا اسٹیٹس پر ملازمت تلاش کرسکتے ہیں۔

جس کے جواب میں انہوں نے ‘ہاں’ لکھا کہ اس ویزے پر نئی ملازمت کی تلاش اور انٹرویو کی سرگرمی میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

یو ایس آئی ایس نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جب غیر تارکین وطن کو نوکری سے نکال دیا جاتا ہے تو زیادہ تر لوگ ان کے اختیارات سے واقف نہیں ہوتے اور ان کے پاس ساٹھ دن کے اندر ملک چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچتا۔

ایسی صورت حال میں وہ سیاحتی ویزا پر نوکری تلاش کر سکتے ہیں، یہ ان کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی ملازم اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور 60 دن بعد بھی سرکاری طور پر امریکا میں رہنا چاہتا ہے تو اسے کچھ اختیارات کے تحت درخواست دینا ہوگی۔

اس میں غیر تارکین وطن کی حیثیت میں تبدیلی ، ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دینا، آجر کی تبدیلی کے لیے درخواست دینا، یا کسی بھی معاملے پر ملازم کے نئے سرکاری دستاویز کے لیے درخواست دینا شامل ہے۔

یو ایس سی آئی ایس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ کوئی بھی نئی ملازمت شروع ہو بی ون یا بی ٹو سے ملازمت کی اجازت یافتہ حیثیت میں تبدیلی کی درخواست اور اسے منظور کیا جانا چاہیے اور نئی حیثیت نافذ العمل ہونی چاہیے۔

دوسری جانب اگر ویزے کی حیثیت تبدیل نہیں کی گئی یا تبدیلی سے انکار کیا گیا تو ایسے لوگوں کو نوکری چھوڑنی پڑے گی۔

Comments

- Advertisement -