پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

یوسین بولٹ اپنے کریئر کی آخری ریس میں پیچھے رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : دنیا کےتیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو اپنےکریئر کی آخری ریس میں اس وقت جھٹکا لگا جب امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے انہیں طلائی تمغے سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والے مقابلے میں دنیا کے سب سے تیز رفتار ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو ان کے حریف جسٹن گیٹلن نے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ایتھلیٹ گیٹلن نے 9.92 سیکنڈ میں ریس مکمل کی جبکہ جمیکا کے يوسین بولٹ نے 9.95 سیکنڈ کا وقت لیا۔

ریس کے بعد یوسین بولٹ نے کہا کہ امریکی ایتھلیٹ گیٹلن اچھے حریف ہیں میں آج اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ انہوں نے اپنے امریکی حریف گیٹلن کو گلے لگایا اور کہا کہ وہ سخت حریف ہیں۔


ریواولمپکس : یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی دوڑ جیت لی


خیال رہے کہ یوسین بولٹ اپنی بہترین فٹنس اور فارم میں نہیں تھے تاہم ان سے یہ امید کی جا رہی تھی کہ وہ اپنی آخری ریس میں جیت کر کریئر کا 20 واں طلائی تمغہ حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ بولٹ نے 2015 میں بیجنگ میں منعقدہ اولمپکس میں گیٹلن کو شکست دی تھی لیکن لندن میں وہ اپنی سنہ 2012 کی کارکردگی کو دہرا نہیں سکے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں