پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اسامہ خان نے اداکارہ مایا علی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی پسندیدہ اکاراؤں کے طور پر مایا علی اور ماہرہ خان کی تعریف کی۔
اسامہ خان نے کہا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔
کسی کو ڈیٹ کرنے سے اچھا ہے نکاح کر لوں، اسامہ خان
اسامہ خان نے کہا کہ مایا علی کو بھی پتا ہے کہ میں اُنہیں پسند کرتا ہوں کیونکہ میں کئی شوز میں اس بات کا اعتراف کرچکا ہوں، میں مایا علی سے ہی اپنی محبت کا اظہار کروں گا کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں۔
اداکار اسامہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بارے میں سوچا تو پہلے مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا اس کے بعد شادی کے بارے میں سوچوں گا۔
زینب شبیر اور اسامہ خان نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
یاد رہے کہ اداکار اسامہ خان نے سال 2017 میں شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زینب شبیر، شہروز سبزواری، بہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔