پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے بغیر معلومات کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
اسامہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں اداکار نے لکھا کہ میری فیملی مجھے کبھی کسی کو ڈیٹ کرنے کی اجازت نہیں دے گی کیوں کہ یہ میری فیملی کی ویلیو (قدر) ہے۔
انہوں نے لکھا: ’میرے شوبز انڈسٹری میں کچھ دوست ہیں، ’ڈیٹ‘ کو اچھا لفظ نہیں، کسی کو ڈیٹ کرنے کے بجائے نکاح کرنے کو ترجیح دوں گا، انڈسٹری میں کبھی کسی دوست سے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات چیت نہیں کی کیوں کہ میں ایسا کرنا ہی نہیں چاہتا‘۔
اداکار نے کہا کہ میں انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے آیا ہوں، برائے مہربانی کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں، میں اب تک حیرت زدہ ہوں کہ کوئی کیسے بغیر معلومات کے کسی دوسرے کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کر سکتا ہے۔