تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جلدی مسائل سے نجات اور خوبصورتی کیلئے ناریل کا تیل استعمال کریں

سردیوں میں ناریل کے تیل کا استعمال نہ مختلف جلدی مسائل سے نجات کا باعث ہوتا ہے بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جاذب نظر آئے اور لوگ اُس کو دیکھ کر متاثر ہوں، اس ضمن میں لوگ اپنے طور پر احتیاطی تدابیر استعمال ضرور کرتے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں میں ناریل کے تیل کا استعمال کرکے جلد کو تروتازہ رکھا جاسکتا ہے۔

اگر قدرتی طور پر خوبصورتی میں اضافہ کرنے جلدی مسائل سے نجات دینے والی کوئی شہ ہے تو ناریل کا تیل ہے جس کے بے پناہ فوائد ہیں، یہ تیل آپ کی جلد اور بال اور روز مرہ میں کتنا کام آسکتا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

لپ بام

سردیوں میں ہونٹوں کا خشک ہونا اہم مسئلہ ہے جس کےلیے بازاروں میں نت نئی ادویات و لپ بام موجود ہیں لیکن ناریل کے تیل سے تیار کیا جانے والا لپ بام خشک ہونٹوں کےلیے انتہائی مفید ہے۔

ناریل کا تیل ٹھنڈ میں جم جاتا ہے لہذا آپ اسے کسی چھوٹی بوتل میں رکھیں اور لپ بام کے طور پر استعمال کریں جو موسم سرما میں بھی آپ کے ہونٹوں کو نرم رکھے گا۔

فیس موئسچرائزر :

ناریل کے تیل کو آپ اپنے چہرے پر موئسچرائزر کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ ناریل کا تیل خشکی ختم کرتا ہے اور سردیوں میں تو بے حد مفید ہے۔

خواتین میک اپ کرنے سے قبل ناریل کے تیل کو اپنی جلد پر لگاسکتی ہے اور اسے میک اپ ریمور کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ونٹر باڈی اسکرب :

آدھ کپ ناریل کے تیل کو دو کھانے کے چمچ نمک کے ساتھ مکس کریں اور جسم پر لگائیں کیونکہ یہ تیل جسم کو موئسچرائز کرتا ہے اور سردیوں میں خشکی سے بچاتا ہے تو دوسری جانب نمک آپ کی جلد سے ڈیڈ سیلز کو ختم کرتا ہے اور باڈی کو( ایکسفولی ایٹ)کرتا ہے۔

سر کی خشکی :

موسم سرما میں تقریباً جسم کے تمام ہی حصّوں پر خشکی ہوتی ہے لیکن سر میں خشکی ہونا عام سی بات ہے لیکن ناریل کا تیل استعمال کرکے اس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بس ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کرکے سر میں مساج کریں کچھ وقت بعد خشکی سے مکمل نجات مل جائے گی۔

خشکی کی وجہ سے منہ کے نزدیک ہونے والے زخم :

خشکی کی وجہ سے ہونے والے زخم کو بھی ناریل کے تیل سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے، جہاں پر بھی خشکی کی وجہ سے زخم ہوں وہاں ناریل کے تیل سے دو سے تین دفعہ مساج کریں انشاء اللہ کچھ ہی دن میں زخم ٹھیک ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -