اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اشنا شاہ اور فیروز خان کی نئی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو معروف ستاروں اشنا شاہ اور فیروز خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اشنا شاہ نے اپنے آفیشنل اکاؤنٹ سے دو تصاویر پوسٹ کی ہیں جن وہ اداکار فیروز خان کے ہمراہ موجود ہیں۔ دونوں فنکاروں نے مغربی لباس پہن رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

تصاویر کے کیپشن میں اشنا شاہ نے غیر واضح طور پر لکھا ہے کہ کوئی چیز میرے عین سامنے کافی دلفریب ہے۔ فنکاروں کی تصاویر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

کچھ روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشنا شاہ نے شاپنگ مال میں خود کے ساتھ پیش آئے ایک واقعے کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ شاپنگ مال میں ایک انجان خاتون نے میری اجازت کے بغیر میرے بالوں کو ہاتھ لگایا جس کی وجہ میرا پورا دن خراب ہو گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

اداکارہ نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اگر انجان خاتون میرے چہرے کو چھو لیتی تو میرا پورا ہفتہ خراب ہو سکتا تھا۔ اشنا شاہ نے ٹوئٹر صارفین نے سوال کیا کہ کسی انجان شخص کا ایسا کرنا بدتمیزی کے ذمرے میں نہیں آتا، یا پھر یہ صرف میرا خیال ہے۔

https://twitter.com/ushnashah/status/1500500159397961731?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1500500159397961731%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fushna-shah-day-completely-ruined-as-she-visit-shopping-mall%2F

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں