منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

اشنا شاہ اپنا موازنہ پرینکا چوپڑا سے کیے جانے پر حیران

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اسٹار پرینکا چوپڑا سے اپنا موازنہ کیے جانے پر حیرانی کا اظہار کر دیا۔

حالیہ انٹرویو میں اشنا شاہ نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے میں پرینکا چوپڑا کے گفتگو کرنے کا انداز نقل کرتی ہوں اور اس پر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

اشنا شاہ نے کہا کہ اس کے برعکس میرا لہجہ کینیڈین ہے لیکن پاکستان میں اسے بہت کم رکھتی ہوں، جب بیرون ملک جاتی ہوں تو میرا لہجہ ایک کینیڈین شہری جیسا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: لوگوں کو لگا مجھے شادی کا جوڑا مودی نے بھیجا ہے، اشنا شاہ

اداکارہ نے بتایا کہ میری پیدائش کینیڈا کی ہے اور میں نے وہاں زیادہ وقت گزارا ہے، جب میں غصے میں ہوتی ہوں تو لہجہ کینیڈین ہو جاتا ہے۔

اشنا شاہ نے رواں سال فروری میں گالفر حمزہ امین کے ساتھ شادی کی۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران خاوند سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے۔

پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو ان کے شوہر کے موبائل فون کا کوئی پاس ورڈ نہیں تھا، انہوں نے شوہر کو پاس ورڈ لگانے کا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کے مقبول ہونے کے باعث خواتین کو ان سے دور رہنا چاہیے تھا لیکن حیران کن طور پر عورتیں مزید ’بے غیرت‘ ہوگئیں اور ان کے شوہر کے پیچھے ہی پڑ گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں