اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

"عامر لیاقت کا خون ہمارے ہاتھوں پر ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر سوشل میڈیا صارفین پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انہوں نے ہمیں تفریح کا سامان مہیا کیا جسے ہم نے دیکھا اور ہم ہنسے، مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے’۔

اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ‘اللہ پاک ہمیں ہمارے ہنسنے پر معاف فرمائے’۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ ‘انہیں ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کر دیا تھا جس سے انہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘جس کسی نے ان کی ویڈیوز شیئر کیں، ان پر ہنسا، اُن ویڈیوز کو دیکھا، ان سب کے ہاتھ پر عامر لیاقت کا خون ہے، ہمارے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے’۔

یاد رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت دو روز قبل اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہو رہی تھی انہیں اسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں