تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستانی اداکارہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفیر مقرر

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کو ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے خیر سگالی کا سفیر مقرر کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی نے اداکارہ اشنا شاہ سے ملاقات کی اور ماحولیاتی آگاہی بڑھانے کے حوالے سے اُن کی سوچ و اقدامات کو سراہا۔

حماد نقی نے پاکستان کی معرف اداکارہ اشنا شاہ  ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفیر مقرر کیا، جس کے بعد وہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی مشکلات سے نکالنے میں کردار ادا کریں گی۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا تھا کہ اشنا شاہ پاکستان میں ماحولیاتی آگاہی کے فروغ میں مدد فراہم کریں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سمندر میں پلاسٹک، درختوں کی کٹائی اور جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے مہم شروع کریں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سمندر میں پلاسٹک پھینکے جانے سے آبی حیات کو خطرہ ہوتا ہے،ہر شخص کو آب و ہوا میں بدلاؤ کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کا عہد کرنا ہوگا‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ماحولیات کے حوالے سے لوگوں کے رویے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں نایاب جنگلی حیات جیسے چیتے، ڈولفن مچھلی کی مختلف اقسام دریائے سندھ میں پائی جاتی ہیں، ہمیں ان دو سمیت تمام جانوروں کی حفاظت کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا‘۔

Comments

- Advertisement -