جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بھارت کو جان لینا چاہئے جنگ تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت جان لے کہ جنگ صرف تباہی کا راستہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کیلئے آنے والی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری عندلیب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کی اقتصادی وسماجی ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس ترقی میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد اقوام عالم میں پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے، پاکستان نے بہترین خارجہ پالیسی سے بھارت کے جنگی جنون کو ناکام بنایا، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

مزید پڑھیں: صنعت کاروں کوصنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں دیں گے‘ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سا لمیت اور خود مختاری پرکسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، بھارت کو جان لیناچاہئے کہ جنگ صرف تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، خطے میں امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں