لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں، سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نےغلط پالیسیوں سے معیشت کو تباہ کیا، ذاتی مفادات کی سیاست کرکے قومی مفادات کو قربان کیا گیا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں، سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں، شور مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، عثمان بزدار
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 22 کروڑعوام نے اپوزیشن کےغیرجمہوری طرزعمل کومسترد کر دیا، اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔