پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر ہی خرچ کریں گے،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسلام بیراج کی توسیع سے10 لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واٹرپالیسی اورایکٹ 2019 پی ٹی آئی حکومت کے نمایاں اقدامات ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کوصاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈاڈوچہ ڈیم بنا رہے ہیں، ضلع چکوال کے لیے ڈیم بنایا جائے گا، دریائے ستلج پر واقع اسلام بیراج کی توسیع کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام بیراج کی توسیع سے10لاکھ ایکڑاراضی کو پانی میسرہوگا، کھالوں کی لائننگ کامنصوبہ ساڑھے 9 ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کریں گے۔

پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائی جائیں گی، سردار عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی نمائش کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل برباد کیے۔ عوام سابق ادوار کے حکمرانوں کو یکسر فراموش کرچکی ہے۔ نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں