تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عثمان ڈار نے بیرون ملک جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ’جیل بھرو تحریک‘ کے شروع ہوتے ہی بیرون ملک فرار ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نجی چینل اپنی ساکھ تباہ کرتے ہوئے میرے خلاف جھوٹی خبر نشر کر رہا ہے، میں اُس لیڈر کا ماننے والا ہوں جس کا جینا اور مرنا صرف پاکستان میں ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ کاروبار کے سلسلے میں چند دنوں کیلیے بیرون ملک آنا ہوا، دو دن میں واپس اپنے ملک کی سرزمین پر ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ واپس آ کر اپنے مقدمات کا سامنا کروں گا، اینٹی کرپشن پنجاب کے ذرائع سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔

Comments

- Advertisement -