تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

احساس پروگرام میں کرپشن ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا، عثمان ڈار

اسلام آباد : وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ بے روزگارمزدوروں کووزیراعظم تنہانہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم چاہتےہیں ،احساس پروگرام کے تحت ہرحقدارکوحق ملے، احساس پروگرام میں کرپشن ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام حقداروں تک امدادپہنچائی جارہی ہے، پروگرام کوشفاف رکھنےکیلئےہرممکن کوشش کی ہے۔

عثمان ڈارکاکہنا تھا کہ بے روزگار مزدوروں کوپیغام دیناچاہتاہوں کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم کسی کوتنہانہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم چاہتے ہیں کہ احساس پروگرام کے تحت براہ راست غریبوں تک پیسہ پہنچے، اس پروگرام میں خوردبرد ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ساڑھے8لاکھ نوجوان ٹائیگرفورس کاحصہ بن چکےہیں، تمام طبقوں کےنوجوانوں کی بڑی تعداداس فورس کاحصہ بن چکی ہے، ٹائیگر فورس کی جلدذمہ داریاں فراہم کردیں گے۔

گذشتہ روز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس میں تمام سیاسی جماعتوں کےلوگ ہیں، فورس میں12ہزارکےقریب ہیلتھ ورکرز اور 2 ہزارکےقریب ایم بی بی ایس ڈاکٹرزرجسٹرڈہوئے۔

انھوں نے کہا تھا کہ زبردست پذیرائی ملنےپروزیراعظم نےرجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن کاوقت15اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے، نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی میں مکمل ہم آہنگی ہےزبردست کام کیاجارہاہے۔

،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام سب پاکستانیوں کاہے، بھوک کسی کودیکھ کرنہیں آتی کہ یہ ن لیگ کاہےیاپی ٹی آئی، سندھ میں پی پی کی حکومت ہےآنرشپ لےاورغریبوں کی مددکرے، رقم کی تقسیم سےمتعلق موبائل وائلٹ کےآپشن پرغورکیاجارہاہے، ہم بھی کسی سطح پرمجمع نہیں چاہتے،سندھ حکومت کی تجویزپرغورکریں گے، ہنگامی بنیادوں پرلوگوں میں رقم تقسیم کررہےہیں۔

انھوں نے مزید کہا تھا فرانزک رپورٹ آنےدیں جوذمہ دارہونگےان کیخلاف کارروائی ہوگی، پہلےچینی آٹامافیاکی باتیں ہوتی تھیں اب کنسٹرکشن مافیاکی بات ہورہی ہے، ہر چیز کو سیاست سے نہیں جوڑناچاہیے، کاروباری لوگوں کوبدنام نہ کیاجائے۔

Comments