لاہور : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو میں تمام بینکس کو شامل کرلیا گیا ہے اورنوجوانوں کو بینکوں سے ملنے والے قرضے پر مارک اپ مزید کم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے فلاحی منصوبوں کاآغاز کیا ، کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو میں تمام بینکس کو شامل کرلیا گیا ہے، پروگرام میں25ارب روپے نوجوان لڑکیوں کے لئے رکھے گئے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بینکوں سے ملنے والے قرضے پر مارک اپ مزید کم کردیا، کوشش ہے نوجوانون کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے ذرائع فراہم کئے جائیں، نوجوانوں کی خوشحالی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انھوں نے کہا اپوزیشن سےیہی سنتے آرہےہیں کہ ہم جارہے ہیں، پاکستان کے 10لاکھ نوجوانوں نےٹائیگرزفورس میں خودکورجسٹرڈکیا، نوجوانوں نے جہاں جہاں کام کیا اس ڈیٹا موجود ہے۔
عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کلہ نوجوانوں کی ترقی سے معیشت کو استحکام ملے گا، ٹائیگرز فورس کو شناخت کیلئےٹی شرٹ اور کارڈز دیے گئے۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ماضی میں عوام کو خودساختہ مہنگائی کاسامنا رہا ہے ، پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں ان پر یقین رکھتے ہیں، آج سے پہلے کوئی رپورٹ پبلک نہیں کی گئی تھی، ماضی میں خودساختہ مہنگائی کرنیوالے منطقی انجام کوپہنچیں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف آگئی ہے، عمران خان اس بات پر پہلے دن سے قائم تھے، اپوزیشن معیشت کا وہ حال چاہتی تھی جو آج پڑوسی ملک کی معیشت کاہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نظر میں سیاست قومی حکمت کا نام ہے، اپوزیشن بتائے کیاسیاست لوٹ مار کا نام ہے ، اپوزیشن بیانا ت سے ٹائیگرزفورسز کے نوجوانوں کی تذلیل ہوتی ہے، ہمیں اسوقت ایک قوم بن کر سوچنا چاہئے ، سیاست بعدمیں بھی ہوسکتی ہے۔