جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

‘ خان سے بغاوت کا مطلب سیاسی تدفین ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا ہے کہ خان سے بغاوت کا مطلب سیاسی تدفین ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا ہے کہ آج پنجاب سیاسی غلامی سے آزاد ہوگیا ہے۔ خان سے بغاوت کا مطلب سیاسی تدفین ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب نتائج نے اسلام آباد کے لوٹوں کو پریشان کردیا ہے۔ آئندہ کی سیاست میں لوٹے ہوں گے اور نہ ہی لوٹے خریدنے والے ہوں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار نے ملک بیکار کردیا ہے۔ امپورٹڈ دورمیں پاکستان تنہا بھی ہوا ہے اور اب اعتبار بھی نہیں رہا۔

واضح رہے کہ عثمان ڈار نے دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پنجاب اسمبلی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ جس کا کیپشن انہوں نے دیا تھا کہ ایک اور لوٹا انجام کو پہنچا، تمام انصافین کو مبارک ہو۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں