تازہ ترین

’پیمرا کیبل آپریٹرز پر ذمے داری ڈالنے کے بجائے اے آر وائی بحال کرے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پیمرا کیبل آپریٹرز پر ذمے داری ڈالنے کے بجائے اے آر وائی بحال کرے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے بعد آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اے آر وائی نیوز کی فوری بحالی کا حکم دیا ہے، عدالتی احکامات واضح ثبوت ہیں کہ چینل کی بندش کا عمل غیر قانونی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

عثمان ڈار نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیمرا کیبل آپریٹرز پر ذمے داری ڈالنے کے بجائے چینل بحال کرے، اگر چینل بحال نہیں کیا جاتا ہے تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔

 

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے بعد آج اسلام آباد کی اعلیٰ عدالت نے بھی اے آر وائی نیوز کی نشریات کی فوری بحالی کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف سماعت ہوئی جس میں چینل کی جانب سے درخواست گزار ملازمین عدالت میں پیش ہوئے اور صحافیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

عدالت نے کہا کہ پیمرا کا تحریری آرڈر نہیں ہے تو اے آر وائی نیوز کی فوری نشریات بحال کی جائیں اور اگر کوئی تحریری آرڈر ہے تو کل صبح ساڑھے 10 بجے آکر وضاحت دیں۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا بھی اے آر وائی نیوز کی فوری بحال کرنے کا حکم

عدالت نے چیئرمین پیمرا کو کل عدالت پیشی کے لیے مجاز افسر مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا مجاز افسر عدالت کے سامنے پیش ہو کر وضاحت کرے۔

Comments