پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عثمان شنواری کے گھر بیٹی کی ولادت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نوجوان پاکستانی کرکٹر عثمان خان شنواری کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، انہوں نے یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سنائی۔

تفصیلات کے مطابق عثمان خان شنواری نے 16 جولائی دوپہر ایک بجے کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوش خبری سناتے ہوئے بتایا کہ ’’اللہ نے اپنی رحمت کرم کرتے ہوئے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے‘‘۔ ساتھ ہی انہوں نے عثمان 36 کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے عثمان شنواری کو مبارک باد دی۔

پروفیسر محمد حفیظ نے عثمان شنواری اور اہل خانہ کو مبارک باد دیتے ہوئے بچی کو بہت سا پیار اور دعا دی۔

فاسٹ باؤلر عمر گل نے پشتو زبان میں عثمان شنواری کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ (اردو ترجمہ) ’’بہت بہت مبارک ہو تمھیں‘‘۔

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے مبارک باد دیتے ہوئے دعا دی کہ ’’اللہ نصیب اچھے کرے‘‘۔ جس پر عثمان شنواری نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

لیگ اسپینر شاداب خان نے بھی مبارک باد پیش کی جس پر عثمان نے شنواری کو اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تھینک یو کزن‘‘

پاکستانی کھلاڑی محمد نواز نے بھی عثمان شنواری کو مبارک باد دی۔

پلیئنگ الیون کے لیے مسلسل نظر انداز ہونے والے بلے باز فواد عالم نے لکھا کہ ’’اللہ کی رحمت بہت بہت مبارک ہو‘‘۔ جس پر عثمان شنواری نے جواب دیا کہ ’’بہت بہت شکریہ فیڈی بھائی‘‘۔

آل راؤنڈر احمد شہزاد نے بھی پشتو زبان میں عثمان شنواری کو مبارک باد پیش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں