سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی اداکار کو خواتین اداکاراؤں کے لیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکار عثمان مختار نے جس اداکارہ کے ساتھ کام کیا وہ حقیقی زندگی میں دلہن بن رہی ہے اور یہ اتفاق ہمیشہ سے ہی ان کے ساتھ ہی ہوا ہے۔
عثمان نے بہت سی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا اور چند ماہ یا سال کے بعد ان کی بھی شادی ہوگئی۔
انہوں نے پہلے اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ اسکرین شیئر کی پھر ان کی شادی اداکار حمزہ علی عباسی سے ہوگئی۔
عثمان مختار نے اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی شادی بھی گلوکار فلک شبیر سے ہوگئی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اداکار نے ماہرہ خان اور کبریٰ خان کے ساتھ بھی مرکزی کردار نبھایا جس کے بعد ماہرہ کو دوسرا جیون ساتھی مل گیا اور اب کبریٰ کی بھی گوہر رشید کے ساتھ شادی ہورہی ہے۔
حال ہی میں ماورا حسین نے بھی عثمان مختار کے ساتھ اداکاری کی اور اب وہ بھی امیر گیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔
عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا کہ ’انہیں رشتے کروانے کے لیے کوئی ویب سائٹ نہیں بنالینی چاہیے۔؟‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے اس پیغام پر رائے دی جارہی ہے۔