تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ہوٹل میں مفت رہائش کیلئے شہری نے چوہے چھوڑ دئیے

واشنگٹن : امریکی شہری نے کمرے کا کرایہ ادا کرنے کی غرض سے ہوٹل میں چوہے چھوڑ دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری نے ہوٹل میں مفت کمرہ حاصل کرنے کے لیے ایسی عجیب و غریب حرکت کی کہ پولیس بھی دنگ رہ گئی۔

انوکھا واقعہ امریکی ریاست اوٹاوہ میں پیش آیا جہاں ایک 37 سالہ ریان نامی شخص چوہوں کے ہمراہ ہوٹل میں قیام کرتا ہے اور جب کمرہ چھوڑنے کا وقت آتا تو کمرے میں چوہے چھوڑ دیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص چوہے چھوڑنے کے بعد انتظامیہ سے شکایت کرتا ہے کہ کمرے اور ہوٹل میں صفائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے اور اب میں اس کا کرایہ ادا نہیں کروں گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذکورہ متعدد ہوٹلز میں ایسی حرکت کرچکا ہے تاہم اب اس کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے اور تین ہوٹلوں کی انتظامیہ کی جانب سے اس کے خلاف شکایات کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -