تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سستی اشیا ناپید، یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی غریبوں پر ‘قہر’ ڈھانا شروع کردیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا وعدہ ‘ہوا’ ہوگیا، مہنگائی کے ستائے عوام کو یہاں بھی ریلیف نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری ہوگیا۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 162 سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو تک جاپہنچی، سب سے زیادہ اضافہ سفید چنے کی فی کلو قیمت میں کیا گیا۔

حکام نے 87 روپے کا یکمشت اضافہ کیا تو سفید چنے کی قیمت 213 روپے سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی، اسی طرح دال مسعور کی قیمت میں 55 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 215 سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو تک چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کرنے والوں کیلئے نئی مشکل

گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی قیمتوں میں اضافے کا یہ دوسرا نوٹی فیکیشن ہے، اس سے قبل گذشتہ روز مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ ،ڈش واش اور ماچس و دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں55روپےاضافہ کیا گیا ، جس کے بعد مکس اچارکی فی کلوقیمت278سےبڑھ کر 333 روپے ہوئی، ماچس کےپیکٹ میں بھی 10روپے تک اضافہ ہوا ، جس کے بعد ماچس کا پیکٹ 40 روپے سےبڑھ کر50 روپے ہوا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برتن دھونے والے اسپونج کی قیمت میں66 روپے اضافہ اور ٹشو پیپر173سے بڑھ کر198 روپے کا ڈبہ ہوا اسی طرح برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں20 روپے تک کا اضافہ ہوا اور قیمت 97 روپے سے بڑھ کر 117 روپے کی ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -