تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہالینڈ: ٹرام میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار

ایمسٹرڈم: ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ٹرام میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آور کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹرام میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ حملہ آور کو دھر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ غوگمن طانش نامی گرفتار حملہ آور ترک شہری ہے، التبہ پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

قبل ازیں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تصاویر بھی جاری کی تھیں، اور خیال ظاہر کیا تھا کہ حملے میں مزید لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔

حملے کے فوری بعد ٹرام کی سروس معطل کردی گئی تھی، جبکہ لوگوں نے اپنی مدد آپ زخمیوں کو گاڑیوں میں ڈال کر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش بھی کی۔

مقامی پولیس نے ابتدائی طور پر حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے، البتہ گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہے، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

میئر اتریخت نے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

نیدر لینڈز: ترک شہری کی ٹرام میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک متعدد زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک آسٹریلوی شہری نے دو مساجد پر فائرنگ کر کے پچاس مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا، اس واقعے کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -