تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکی یونیورسٹی میں گولیوں کی بوچھاڑ، ہلاکتیں

واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یونیورسٹی آف ورجینیا کے کیمپس میں پیش آیا، جہاں مسلح شخص نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات ساڑھے دس بجے پولیس کو کلبرتھ روڈ پر واقع کیمپس میں گولیاں چلنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کرسٹوفر ڈارنل جونز جونیئر کے نام سے ہوئی جو کہ واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک 7 زخمی

ادھر یونیورسٹی آف ورجینیا کے کیمپس انچارج نے بتایا کہ حملہ آور باسکٹ بال ٹیم کاسابق کھلاڑی اور سابقہ طالب علم تھا، جو کے حملے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔

پولیس نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آور کی تصاویر شہر بھر میں آویزاں کردی ہیں۔

یونیورسٹی کے صدر جم ریان نے یونیورسٹی کمیونٹی کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا کہ یونیورسٹی متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے،حملہ آور سے متعلق جیسے ہی معلومات ملیں گی اور لواحقین سے شیئر کی جائے گی۔

 

Comments

- Advertisement -