تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کھانسی کی دوا یا موت، بھارتی شربت سے ازبکستان میں بھی 18 بچے ہلاک

نئی دہلی: بھارت موت کی دوا بانٹنے لگا، گیمبیا کے بعد ازبکستان میں بھی بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان کی وزار ت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کم از کم 18 بچے مبینہ طور پر ہندوستان میں تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والے بچوں نے کھانسی کا شربت Doc-1 Max استعمال کیا تھا، جسے نوئیڈا میں واقع میریون بائیوٹک نے تیار کیا تھا۔

گیمبیا میں بھارتی دوا ساز کمپنی پر مقدمہ چلانے کی سفارش

بچوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی کھانسی کا شربت مارکیٹ سےاٹھا لیا گیا ہے، بھارتی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، اور کھانسی کے شربت کی تیاری کو اس وقت تک روک دیا گیا ہے جب تک کہ نمونوں کی جانچ نہیں ہو جاتی۔

بھارتی وزیر صحت مان سُکھ منڈاویہ نے کہا کہ نمونے جانچ کے لیے چنڈی گڑھ میں ریجنل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں اور حکومت ’’معائنہ رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی شروع کرے گی۔‘‘

سیرپ کے استعمال سے 99 بچوں کے گردے فیل:بڑی پابندی لگا دی گئی

یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچوں کی موت کے بعد بھی ہندوستان میں تیار کردہ ایک کھانسی کے شربت پر سوال اٹھے تھے۔

کھانسی کا شربت پینےسے 66 بچے ہلاک، عالمی ادارۂ صحت کی وارننگ جاری

ازبکستان کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچوں کو مذکورہ شربت ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر گھر پر دیا گیا تھا، والدین نے خود یا فارماسسٹ کے مشورے پر استعمال کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ملک کی تمام فارمیسیوں سے Doc-1 Max سیرپ کو ہٹا دیا گیا ہے، اس کے ساتھ 7 ملازمین کو برطرف بھی کر دیا گیا ہے کیوں کہ وہ بروقت صورت حال کو سنبھال نہیں سکے اور ضروری اقدامات کرنے میں ناکام رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -