پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

وانی کپور بھی فواد خان کی مداح نکلیں، تعریفوں کے پُل باندھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ وانی کپور نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اسٹار فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور انہیں ایک باکمال اداکار قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وانی کپور نے ایک ریڈیو شو میں شرکت کی جہاں ان سے جب فواد خان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بھی پاکستانی اداکار کے لاکھوں چاہنے والوں میں سے ایک ہیں۔

وانی کپور نے کہا کہ مجھے ان کا کام بہت پسند ہے، پچھلے دنوں میں نے ان کے کچھ شوز اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھے اور ان کی فین ہوگئی۔

- Advertisement -

بالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں سمجھتی ہوں بھارت میں بھی فواد خان کے کام اور ان کی اداکاری صلاحیت کو کافی پسند کیا جاتا ہے، میں ایک فنکار کو ایک فرد کے طور پر دیکھتی ہوں اور پھر تعریف کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی ایک فنکار کو اس طرح دیکھنا چاہیے اور میں اس کا احترام کرتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ فواد خان ایک غیر معمولی اداکار ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں یہ خبریں پڑھنے کو ملیں کہ فواد خان اور وانی کپور عنقریب اسکرین شیئر کریں گے لیکن اب تک ان کے پروجیکٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

اگر خبروں پر یقین کریں تو فلم کی زیادہ تر شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی جس میں ہدایت کاری کے فرائض آرتی بگدی انجام دیں گے۔ فواد خان اس میں برطانوی شیف کا کردار ادا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں