کراچی: شہر قائد کی جامعہ کراچی میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، جس سے یونیورسٹی کے ملازمین انکی فیملی اور طالبعلم اس سینٹر سے مستفید ہو سکیں گے۔
،تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی یونیورسٹی میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا، جہاں یونیورسٹی کے پروفیسرز ، انتظامیہ ، ان کے اہل خانہ اور طلبا آسانی سے ویکسین لگواسکیں گے۔
In order to facilitate the administration if vaccine, another #COVID19 vaccination centre has been established by #SindhGovt at Karachi University. The Professors, administration, their families & students would be able to get the vaccine easily. Please #VACCINATE now pic.twitter.com/p1eymqcwHy
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) May 29, 2021
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کو اپنے عمل سے غلط ثابت کریں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے جھوٹے واٹس ایپ میسجز پر یقین نہ کریں، بیمار ہوتے ہیں تو آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں واٹس ایپ میسج نہیں دیکھتے۔ ابھی تک سندھ میں تقریباً 12 لاکھ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی ویکسین لگوائی ہے آپ کے سامنے ہیں، صحت اللہ دیتا ہے لیکن اللہ خیال رکھنے کا حکم بھی دیتا ہے، کسی حکومت کو بندشیں لگانے کا شوق نہیں ہوتا۔ اگر چاہتے ہیں بندشیں ختم ہوں تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ ارد گرد رہنے والوں کو ویکسین لگوانے کے لیے قائل کریں، جہاں جہاں بندشیں ختم ہوئی ہیں وہاں لوگوں نے ویکسین لگوائی۔ امریکا میں 70 فیصد عوام نے ویکسین لگوا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 250 ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
خیال رہے کراچی میں 30سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے ، شہریوں کی بڑی تعدادویکسی نیشن کےلیےرجوع کررہی ہے،اب شہری بغیررجسڑیشن کےکسی بھی سینٹرپرجاکرویکیسن لگواسکتےہیں ۔