تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

ویکسین پاسپورٹ: یورپی ممالک آپس میں الجھ پڑے

برسلز: یورپی یونین کے بعض ممالک ویکسین لگوانے والے شہریوں کے لیے ‘ویکسین پاسپورٹ’ کا اجرا اور سفری پابندی کا خاتمہ چاہتے ہیں تاہم کچھ ممالک کی رائے مختلف ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی شعبے پر انحصار کرنے والے یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ ویکسین پاسپورٹ کے حامل افراد پر سے سفری پابندی ہٹائی جائے تاکہ وہ باآسانی آمد ورفت جاری رکھ سکیں جس سے سیاحتی سرگرمیاں آہستہ آہستہ دوبارہ بحال ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق یورپی حکومتیں ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے ویکسین پاسپورٹ کے اجرا پر تقسیم کا شکار ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ جنوبی یورپ کے ممالک جن کا انحصار سیاحت کے شعبے پر ہے۔

جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سخت نقصان میں ہیں کیوں کہ تمام بین الاقوامی سرحدیں بند ہیں۔ جنوبی یورپی ممالک روز دے رہے ہیں وہ افراد جنہیں ویکسین لگائی جاچکی انہیں سفر کی اجازت دی جائے۔

کویت: کرونا ویکسینیشن کروانے والوں کے لیے خصوصی سرٹیفکیٹ

یونان کے وزیر اعظم کِری آکو متسو تاکیس نے بھی یورپی کمیشن پر دباؤ ڈالا ہے کہ ویکسین حاصل کرنے والوں کو ایک سرٹیفکیٹ(ویکسین پاسپورٹ) دیے جانے پر کام کیا جائے۔

لیکن یورپی یونین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویکسین لگائے جانے کے بعد بھی وائرس کا خطرہ برقرار ہے۔

Comments

- Advertisement -