اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ویکسین تیار!

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل کے سائنسدانوں نے ایک اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے، انہوں نے ایک ویکسین متعارف کرائی ہے جو کوکین کی لت اور اس سے اخذ ہونے والے شگاف کے علاج کے لئے انتہائی مفید ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ”کیلیکس کوکا“ کے نام سے بنائی گئی یہ ویکسین جسم کے مدافعتی نظام کو موثر بناتی ہے، تاکہ کوکین اور کریک کو دماغ تک پہنچنے نہ دیا جائے، یہ لوگوں کو نشے میں دھت ہونے سے روک کر اپنا کام کرتا ہے۔

تحقیق میں شامل محققین کو امید ہے کہ یہ ویکسین نشے کے عادی افراد کی طلب کو کم کرکے ان کی مدد کرے گی اور لوگوں کو نشے کی لت سے چھٹکارا حاصل ہوسکے گا۔

- Advertisement -

یہ ویکسین مریض کے مدافعتی نظام میں اینٹی باڈیز تخلیق کرکے اپنے امور انجام دیتی ہے، یہ اینٹی باڈیزخون میں موجودکوکین کے مالیکیولز سے جڑجاتی ہیں جس سے وہ اس قدر بڑے ہو جاتے ہیں کہ وہ دماغ کے اس حصے تک نہیں پہنچ پاتے جو نشہ آور چیز کی وجہ سے ڈوپامائن کی بڑی مقدار پیدا کرتا ہے۔

برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف میناس گیریس کے ماہر نفسیات کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ اگر علاج کی منظوری مل جاتی ہے، تو یہ پہلی بار ہو گا کہ کوکین کی لت کے علاج کے لیے کسی ویکسین کا استعمال کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں