تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کینسر ویکسین کے ٹرائلز شروع

اوہائیو: امریکا میں چھاتی کے کینسر کی سب سے زیادہ شدید اور مہلک قسم کے خلاف ویکسین حقیقت بننے جا رہی ہے، کلیولینڈ کلینک میں سائنس دانوں نے ‘ٹرپل نیگٹو’ کینسر کو روکنے کے لیے ویکسین پر تحقیق شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز امریکی اسپتال کلیولینڈ کلینک کے محققین نے چھاتی کے کینسر کی سب سے زیادہ مہلک قسم ٹرپل نیگٹو کو روکنے کے لیے ایک ویکسین کے ٹرائلز کا آغاز ہونے جا رہا ہے، یہ اس ویکسین کی پہلی انسانی جانچ ہوگی۔

چھاتی کے اس کینسر کی قسم سب سے عام اور جان لیوا ہے، اور فی الحال اسے صرف ماسٹیکٹومی یعنی چھاتی کاٹ کر ہی روکا جا سکتا ہے۔ یہ کینسر دوبارہ بھی ہو جاتا ہے، اس لیے محققین اس ویکسین کی ڈوز کی جانچ صرف انھی خواتین میں کریں گے جو اس کینسر سے ٹھیک ہو چکی ہوں۔

پہلے مرحلے کے ٹرائل میں یہ دیکھا جائے گا کہ، ابتدائی مرحلے کے ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کے مریضوں میں، ویکسین کی زیادہ سے زیادہ کتنی ڈوز برداشت کی جا سکتی ہے، اور جسم کا مدافعتی رد عمل کتنا ابھرتا ہے۔

اس تحقیق کے پرنسپل تفتیش کار جی تھامس بڈ نے کہا یہ ویکسین صحت مند خواتین کو لگائی جائے گی تاکہ انھیں ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر سے بچایا جا سکے۔

کلیولینڈ کلینک کے لرنر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ویکسین کے بنیادی مؤجد اور اسٹاف امیونولوجسٹ ونسنٹ ٹوہی نے کہا کہ یہ تحقیقاتی ویکسین چھاتی کے مخصوص دودھ پلانے والے پروٹین (α-lactalbumin) کو نشانہ بناتی ہے، یہ ایک ‘ریٹائرڈ’ پروٹین ہے، جس کے خلاف مدافعتی نظام کو فعال کیا جائے گا۔ چوہوں میں اس کی تحقیق کے مؤثر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کلیولینڈ کلینک کی نئی تحقیق میں 18 سے 24 ایسے مریض شامل ہوں گے جنھوں نے پچھلے تین سالوں میں ابتدائی مرحلے کے ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کا علاج مکمل کر لیا ہے، اور فی الحال انھیں ٹیومر نہیں ہے لیکن دوبارہ ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔

اسٹڈی کے دوران شرکا کو ہر دو ہفتے کے وقفے سے تین ٹیکے لگائے جائیں گے اور ضمنی اثرات اور مدافعتی رد عمل کے لیے بغور نگرانی کی جائے گی، یہ اسٹڈی ستمبر 2022 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Comments

- Advertisement -