تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...

جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ، ایک اور شرپسند کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے ایک اور شر پسند کی شناخت ہو گئی، اعترافی بیان بھی سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں شامل ایک اور شرپسند کی شناخت عاشق خان کے نام سے ہو گئی ہے جو سیاسی جماعت کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے۔

عاشق خان نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا تھا ’’چیئرمین پی ٹی آئی ہماری ریڈ لائن ہے ان کو جلد سے جلد رہا کرو ورنہ ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔‘‘

شر پسند نے سیاسی جماعت کی قیادت میں لوگوں کو اکسایا اور ان کو کہا ’’جناح ہاؤس کی طرف گامزن ہوں اور اس پر حملہ کریں۔‘‘

شرپسند عاشق خان نے اب ایک ویڈیو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جب 9 مئی کو چیئرمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تو زمان پارک میں یہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ اگر ان کو گرفتار کر لیا گیا تو ہم نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے۔‘‘

عاشق خان نے کہا ’’حملہ کرنے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی ہیں، کیوں کہ جب سے چیئرمین کی حکومت گئی ہے تب سے پاک فوج کے خلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی اور ہمارے ذہن میں فوج سے نفرت کو ابھارا جاتا رہا۔‘‘

شرپسند عاشق نے کہا ’’ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا، یہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی اور ہم اس پر حملہ آور ہو گئے۔‘‘

Comments

- Advertisement -