تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’وندے بھارت‘ ایکسپریس پانچویں بار حادثے کا شکار

وندے بھارت سپرفاسٹ ایکسپریس ایک بار پھر حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بار وندے بھارت ایکسپریس گجرات کے اُودا اور واپی اسٹیشنوں کے درمیان حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

سپر فاسٹ ٹرین مویشیوں سے ٹکرا گئی، ریلوے حکام کو حادثے کی اطلاع رات دیر گئے ملی۔

 اہلکار نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے ٹرین کے فرنٹ پینل پر ایک معمولی خراش آئی ہے، اس سے پہلے بھی اس طرح کے چار واقعات پیش آ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 29 اکتوبر کو وندے بھارت ایکسپریس ایک گائے سے ٹکرا گئی تھی، تصادم کے بعد انجن کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا تھا۔

7 اکتوبر کو اس ٹرین کو اس گاؤں میں حادثہ پیش آیا تھا جس سے ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی تھی

Comments

- Advertisement -