تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سی پیک منصوبہ: پنجاب کے لئے اچھی خبر

لاہور: پنجاب کے متعدد ترقیاتی منصوبے سی پیک میں شامل کرنےکے فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سی پیک منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس لاہور میں ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نے شرکت کی۔

اجلاس میں تونسہ ہائیڈرو پاور پلانٹ سمیت مواصلات، زراعت کے منصوبوں کو سی پیک میں شمولیت کی منظوری دی گئی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک میں مجوزہ منصوبہ جات کی فزیبیلٹی رپورٹس تیار کی جائیں گی، اس کے علاوہ اورنج لائن سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافےکیلئے پلاننگ کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صنعت بزنس پارکس کیلئے بزنس پلان ترتیب دے اور محکمہ توانائی صوبے میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دے۔واضح رہے کہ چوبیس ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی تھی، جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔

ملاقات میں پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے، زرعی شعبے کے فروغ کے لیے ریسرچ پر مزید فوکس کرنے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے،عاصم سلیم باجوہ

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے،پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز ی سے مکمل کیا جا رہا ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے معیشت بہتر ہوگی۔

ملاقات میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے،سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

Comments

- Advertisement -