اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

’ورون دھون ڈپریشن میں چلے گئے، گھر سے باہر نہیں نکل رہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلموں کے ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ ورون دھون فلم ’بے بی جان‘ کے فلاپ ہونے کے بعد ڈپریشن میں چلے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کے آر کے نے دعویٰ کیا کہ اداکار ورون دھون ڈپریشن میں چلے گئے ہیں اور گھر میں بند ہیں رضائی سے باہر نہیں نکل رہے ہیں، والدین اور فیملی ممبران ان کے گھر میں موجود ہے جو سمجھا رہے ہیں کہ جو ہونا تو وہ ہوگیا دکھی ہونے اور رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ورون دھون ایک اور فلم کرنے جارہے ہیں جس کی ہدایت کاری ان کے والد ڈیوڈ دھون انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

کے آر کے مطابق ڈیوڈ دھون بیٹے کو دلاسہ دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ فکر نہیں کرو میں اچھی فلم بناؤں گا جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوگی اور کیریئر دوبارہ سے پٹری پر آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو ورون سوچ رہے ہیں وہی ٹھیک ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ ان کا کیریئر بے بی جان کی ناکامی کے بعد ختم ہوچکا ہے۔

 واضح رہے کہ ورون دھون کی 2024 کی آخری فلم ان کےلیے تباہ کن ثابت ہوئی، سلمان خان کی انٹری کے باوجود فلم مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 160 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی یہ فلم مداحوں کو نہ بھا سکی اور ریلیز کے بعد سے اب تک صرف 47 کروڑ ہی کماسکی ہے۔

خیال رہے کہ ورون دھون فلم بےبی جان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، اور اسکی مدد سے ایکشن فلموں میں انٹری دینا چاہتے تھے کیونکہ گزشتہ چند سالوں میں بالی ووڈ میں ایکشن فلموں کا ہی راج رہا ہے۔

تاہم ورون دھون کی امیدوں کے برعکس فلم شائقین کو زیادہ متاثر نہ کرسکی اور باکس آفس پر بھی ناکام رہی۔

اس حوالے سے باکس آفس ماہرین کا کہنا ہے کہ بےبی جان ایٹلی کی فلم تھیری کا ری میک نہیں تھا بلکہ اسے اوریجنل فلم سے ہی کاپی کیا گیا تھا جبکہ اس میں کچھ تبدیلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی جو فلم بینوں کو پسند نہ آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں