تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

معروف بالی ووڈ اداکار کو نایاب بیماری لاحق، یہ بیماری کیا ہے؟

نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکار ورون دھون نایاب بیماری کا شکار ہوگئے جس میں انہیں اپنا توازن برقرا رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ویسٹیبلر ہائپو فنکشن نامی بیماری لاحق ہے، انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی صحت اس وقت بگڑ گئی جب انہوں نے عالمی وبا کرونا وائرس کے بعد اور جگ جگ جیو کی پروڈکشن کے دوران بہت زیادہ محنت کی تھی۔

ویسٹیبلر ہائپو فنکشن ہونے کے بعد ورون دھون اپنے کاموں کے دوران وقفہ لیتے رہے، انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بیماری کا شکار ہونے کے بعد اداکاری کو روکنا پڑا۔

ویسٹیبلر ہائپو فنکشن کیا ہے؟

یہ بیماری دماغ کے توازن سے متعلق ہے، یہ ایک مرکزی ویسٹیبلر نظام ہے، جو کسی ایک یا دونوں کانوں کو جزوی طور پر یا مکمل طور پر غیر فعال کر دیتا ہے۔

اس کی وجوہات جینیات، زہر، وائرل انفکشن یا تکلیف دہ دھواں ہو سکتی ہیں۔

ہمارے کان کو ہڈی اور کارٹلیج کی ایک نفیس ساخت بناتی ہے، وہاں ایک سیال سے بھرا ہوا نیم سرکلر چینل ہے۔ اس کے حرکت کرنے سے سیال کی پوزیشن بدل جاتی ہے۔ ہمارا دماغ کان میں ایک سینسر کے ذریعے ڈیٹا حاصل کرتا ہے، جو آپ کو متوازن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اندرونی کان کا وہ حصہ جو توازن کے لیے ذمہ دار ہے، وہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن میں غیر فعال ہوجاتا ہے۔

یہ سر کے صرف ایک طرف (یکطرفہ ہائپو فنکشن) یا دونوں اطراف کو متاثر کر سکتا ہے، یہ روزمرہ کی زندگی اور کام کاج کو متاثر کرتا ہے، جب اندرونی کان کا ایک حصہ غیر فعال ہوتا ہے، تو دماغ کو غلط پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

ویسٹیبلر ہائپو فنکشن کی علامات

اس کی سب سے علامات میں آکسیلوپسیا، دائمی چکر آنا، توازن، چلنے پھرنے اور ڈرائیونگ کے مسائل شامل ہیں۔

مثال کے طور پر مریض کو حرکت کرتے ہوئے اچانک گرنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

رات کے وقت یا ناہموار جگہ پر چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویسٹیبلر ہائپو فنکشن اعلیٰ علمی افعال کو متاثر کرتا ہے، جس سے یادداشت، سیکھنے اور راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

دو طرفہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن لوگوں کو یکطرفہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -