لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے 90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑ لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 90 سے زائد بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گاڑی کے مالک پر 44 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے 41 بار ٹریفک سگنل اور 45 بار اوور اسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ایک بار ون وے ٹریفک اور تین بار لین لائن کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا۔
واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہورمنتظرمہدی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: خبردار! ٹریفک کی خلاف ورزی پراب ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا
منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ خلاف ٹریفک قوانین کی ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ، اس سلسلے میں وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔