تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا ویکسنز پر اجارہ داری کا خدشہ، وینزویلا کے صدر کا اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ

جینیوا: افریقی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کرونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے اقوام متحدہ اور عالمی ادارۂ صحت سے اہم مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی کے 31ویں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نے مطالبہ کیا کہ ’یو این اور عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کرونا ویکسنز کو عالمی عوامی شے کے طور  پر متعارف کرانا چاہیے تاکہ کوئی ملک اپنی اجارہ داری قائم نہ کرسکے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس پر قابو اور اس سے نجات پانے کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ ویکسزن کو گلوبل پبلک گڈز (جی پی جی) قرار دیا جائے تاکہ ویکسنز تمام مملک کو مل سکیں‘۔

وینزویلا کے صدر کا کہنا تھا کہ ’وبائی امراض کو صرف انسانیت کی مشترکہ کاوش اور سائنسی ردعمل کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتا ہے‘۔

ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عوامی شے اُس چیز کو قرار دیا جاسکتا ہے جو غیر منقولہ ہو، ویکسنز کو تمام ممالک کی اجتماعی جائیداد قرار دیا جائے گا تاکہ سب ہی مستفید ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: کرونا ویکسین: بیلجیئم کا اہم اعلان

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں قائم دوا ساز کمپنیاں کرونا ویکسنز بنانے میں مصروف ہیں، اس ضمن میں کچھ نے ٹرائلز کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔

برطانوی حکومت نے امریکی اور جاپانی دوا ساز کمپنی کی مشترکہ کاوش سے تیار کی جانے والی ویکسین کو استعمال کرنے کی باقاعدہ منظوری دی جس کے بعد مملکت برطانیہ دنیا کا پہا ملک بن گیا جہاں پر سرکاری منظوری کے بعد ویکسین استعمال کی جائے گی۔

برطانیہ کے حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم اگلے ہفتے شروع کی جائے گی۔ اسی طرح روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بدھ کے روز اپنی حکومت کو اگلے ہفتے بڑے پیمانے پر ویکسین مہم شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -