اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کرونا مریضوں کےلیے تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز سے متعلق بتایا کہ مذکورہ وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز تین اسپتالوں میں شروع ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز 3 اسپتالوں ‘جناح اسپتال لاہور، انڈس اسپتال کراچی میں شروع کیے جائیں گے۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ وینٹی لیٹرز کے ٹرائلز سی ایم ایچ راولپنڈی میں بھی ہوں گے، ٹرائل پی ای سی کے منظور شدہ ڈیزائنز کا کیا جارہا ہے۔
پاکستان میں وینٹیلیٹرز کے کلینیکل ٹراࣿیلز (Clinical Trials) جناح ہسپتال لاہور،انڈس ہسپتال کراچی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں شروع ہو رہے ہیں، پاکستان انجینرنگ کونسل کے دو approved design اس فائنل مرحلے کیلئے سلیکٹ کئے گئے ہیں، میڈیکل انجینرنگ میں یہ پاکستان کی بڑی پیش رفت ہے۔ pic.twitter.com/2DBkfgEpUh
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل انجینئرنگ میں پاکستان کی یہ بہت بڑی پیشرفت ہے۔
مزید پڑھیں : وینٹی لیٹر تیار کرلیا، فواد چوہدری
خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس کے اپنے طور پر ٹیسٹ کیے جس کے نتائج درست آئے، دوسرے مرحلے میں کٹس ڈریپ کو دی گئیں تاکہ وہ بھی ٹیسٹ کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈریپ کی منظوری کے بعدٹیسٹنگ کٹس کا عام استعمال شروع ہو جائے گا، عام استعمال سے مطلب لیبارٹریز کو ٹیسٹنگ کٹس دے دی جائیں گی۔