جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

6 سال بعد بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، مقتول بیرسٹر فہد ملک کو چھ سال قبل اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت آج بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

اس موقع پر اسلام آباد کچہری میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے گزشتہ ہفتے عدالت نے گزشتہ ہفتے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے مقتول بیرسٹر فہد ملک کو چھ سال قبل 2016میں اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا ، بیرسٹر فہد ملک کیس کا ٹرائل چھ سال تک چلتا رہا۔

فہد ملک قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ہوتا ہوا سیشن عدالت مکمل ہوا۔

مقدمے میں نامزد تین ملزمان راجہ ارشد ، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر جیل میں قید ہیں۔

خیال رہے اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین تھری میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کا بھانجا بیرسٹر فہد ملک جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول مخالفین سے صلح کے بعد تھانے سے نکلے تھے۔

مقتول ملک فہد کا راجہ ارشد سے تنازعہ تھا، دونوں کے درمیان تھانہ شالیمار میں صلح ہوئی، باہرنکلے تو گولیاں چل گئیں، فہد ملک کو 4 گولیاں لگیں، جبڑےمیں لگنے والی گولی موت کا سبب بنی ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں