تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے نکاح‌ کرلیا

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے مشہور اداکارہ 70 سالہ ثمینہ احمد سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے آنگن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ و ہدایت کار ثمینہ احمد نے 70 سالہ اداکار منظر صہبائی سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں نے رواں ماہ 4 تاریخ کو نکاح کیا ہے، تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

دونوں سینئر اداکاروں کی شادی کی تردید و تصدیق ہونا ابھی باقی ہے لیکن سوشل میڈیا پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبر اور تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ 11 فروری 1950 کو شہر قائد میں آنکھ کھولنے والی ثمینہ احمد اس سے قبل فلم ڈائریکٹر فرید احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں جن کا 1993 میں انتقال ہوگیا تھا۔

ثمینہ احمد مشہور اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں، سینئر اداکارہ پی ٹی وی کے مشہور ڈراموں الف نون، انگار وادی، وارث اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈراموں سن یارا، نعمت، غیرت، آنگن اور دو بول میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 2011 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

دوسری جانب منظر صہبائی نے ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ‘بول’ سے فلم کی دنیا میں قدم رکھا تھا جس میں ان کی جاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لئے تھے۔

واضح رہے کہ منظر صہبائی نامور شاعر سرمد صہبائی کے بھائی ہیں۔

Comments

- Advertisement -