تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

معروف کامیڈین اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا دار فانی سے کوچ کرگئے، وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔سوگواران میں بیوہ ،4بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

ان کے بیٹے شیراز کا کہنا ہے کہ والد کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ سے متصل پہاڑی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم اداکار نے پی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامے ’ففٹی ففٹی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں بھی مزاحیہ کردار نبھا چکے ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’انگنا‘ اور ’وہ پاگل سی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ’لیاری کنگ لائیو‘ ٹاک شو بھی کیا۔

اظہار تعزیت

شوبز انڈسٹری کی جانب سے اسماعیل تارا کے انتقال کر اظہار افسوس کیا جارہا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -