تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

فلم ’پٹھان‘ کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آج ریلیز ہونے والی ایکشن فلم ’پٹھان‘ کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم ’وشو ہندو پریشد‘ نے اعلان کر دیا کہ وہ ریاست گجرات میں فلم کی مخالفت نہیں کریں گے۔

رہنما وشو ہندو پریشد اشوک راول نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’ہمارا احتجاج فلم کے نہیں بلکہ ذہنیت کے خلاف تھا۔ اس سے قبل بھی اس طرح کی فلمیں بن چکی ہیں۔ ہم نے فلم کے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں فحش مناظر کی مخالفت کی تھی۔‘

اشوک راول نے کہا کہ ہمارے احتجاج پر سینسر بورڈ نے فلم میں چار غلطیاں پکڑیں اور بعد میں نیا سرکلر جاری کیا جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ اب فلم کی مخالفت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ طویل انتظار کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ آج سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔ فلم کی ٹکٹوں کے لیے ایڈوانس بکنگ تیزی سے جاری ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -