جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

امریکی صدر مذاق کا نشانہ بن گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی دکھائی نہ دینے والے شخص سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائرل ویڈیو امریکی صدر جوبائیڈن کے شمالی کیرولینا میں یونیورسٹی کے دورے کے دوران کی ہے جہاں تقریر ختم کرنے کے بعد جوبائیڈن نے ہاتھ اس انداز میں آگے بڑھایا کہ گویا کسی سے ہاتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہوں۔

بعد ازاں ہاتھ کچھ دیر ایسے ہی رکھ کر پیچھے کھینچ لیا اور پیچھے کی طرف مڑگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیڈن نے اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد صدر اسٹیج کے دائیں جانب مڑے اور مصافحہ کی پوزیشن میں اپنا ہاتھ بڑھایا۔

تاہم تقریب کی ویڈیو کے مطابق اسٹیج پر کوئی اور نہیں تھا اور تالیاں بجانے والے ہجوم میں سے کوئی بھی صدر سے خوشی کا تبادلہ کرنے کے لیے نہیں پہنچا۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو ایک دن میں 6 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں