ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وکی کوشل و کترینہ کیف کی شادی کیسے ہوگی؟ تفصیلات منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

بولی وڈ میں آج کل وکی کوشل و کترینہ کیف کی شادی کا چرچہ زدعام ہے، لیکن دونوں نے تاحال شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

بھارتی میڈیا گزشتہ دو ماہ سے دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق دعوے کر رہا ہے اور بتایا جا رہا تھا کہ دونوں دسمبر کے پہلے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار وکی کوشل و کترینہ کیف اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کرنے کے بعد دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز میں شادی کریں گے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ وکی کوشل و کترینہ کیف نومبر کے آخر میں ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورٹ میرج کرنے اور رشتے سے متعلق اعتراف کرنے کے ایک ہفتے کے اندر دونوں راجستھان کے شہر جے پور میں شادی کی رسومات ادا کریں گے،شادی راجستھان کے پرتعیش مقام پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی : تاریخ طے ہوگئی

شوبز ویب سائٹ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ جوڑے نے ابھی سے ہی شوبز کی خاص شخصیات کو شادی کی دعوت دینا شروع کردی ہے، جوڑے نے تاحال سلمان خان، ان کے بھائیوں ارباز خان، سہیل خان، والد سلیم خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو شادی کی دعوت نہیں دی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے حوالے سے ’بولی وڈ ہنگامہ‘ نے بتایا کہ ان کی شادی میں موبائل فون لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں