تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ٹی 20 کرکٹ، ایک اوور میں 46 رنز بن گئے

کرکٹ کی تاریخ متعدد ریکارڈ سے بھری پڑی ہے بہت سے منفی اور مثبت ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں۔

کویت میں فرنچائز لیگ کے ٹی 20 میچ کے دوران ایک بولر نے ایک اوور میں 46 رنز دے دیے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کویت میں فرنچائز لیگ کا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک بولر کے لیے اس وقت ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جب اس نے اوور کی پہلی ہی گیند ’نو بال‘ کرائی جس پر بیٹر نے چھکا مار دیا، جس کے بعد کی گیند پر 4 بائز کے رنز بھی ملے اور پھر اوور کی دیگر 5 گیندوں پر بیٹر نے 5 چھکے مارے جن میں سے ایک چھکا دوبارہ ’نوبال‘ پر مارا گیا۔

اسپن بولر نے اوور کی آخری گیند پر باؤنڈری دے کر مکمل اوور میں 46 رنز دیے۔ سوشل میڈیا پر اس میچ سے متعلق صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز دو مرتبہ بنائے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 35 رنز کا ریکارڈ ہے اور اسی طرح ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی 2 مرتبہ ہی ایک اوور میں 36 رنز بنائے جا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -