تازہ ترین

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

ویڈیو: شام میں 40 گھنٹے سے ملبے میں پھنسے خانداد کو زندہ نکال لیا گیا

ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 7800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

تاہم ان دو دن کے دوران ترکیہ اور شام سے کئی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو کسی معجزے سے کم نہیں لگتی، اس سے قبل ایک خاتون اپنے بچے کو جنم دینے کے بعد چل بسی تھی تاہم نومولود بچے کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

اسی طرح یہ ویڈیو شامی شہر ادلیب کے گاؤں بسنیا کی ہے، جہاں زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں وہیں ایک پورا خاندان بھی ملبے تلے دب گیا جسے کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد ریسکیو اہلکار زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

شام میں ملبے تلے دبی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

ویڈیو شام کے دیفنس گروپ وائٹ ہیلمٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، اس ویڈیو کے مناظر کو حقیقی معجزہ قرار دیتے ہوئے شیئر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکاروں کو مشینوں کے ذریعے ملبے کو ہٹانے اور پھر پورے خاندان کے افراد کو معجزاتی طور پر زندہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ملبے تلے افراد کو نکالتے وقت لوگوں کا جم غفیر بھی معجزہ دیکھنے کیلئے موجود تھا جنہوں نے کئی گھنٹوں بعد بھی ملبے میں دبے افراد کو زندہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے جنوبی علاقے اور اس سے متصل ملک شام میں پیر کی علی الصباح اس وقت 7.8 شدت کا قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جب لوگ گہری نیند سو رہے تھے۔

زلزلے کے بعد دونوں ممالک میں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ بلند وبالا عمارات لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ملبے تلے دبے لوگ جان بچانے کیلیے پکارتے اور چیختے رہے۔

ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد دو روز کے دوران مزید 2 زلزلے آچکے ہیں جب کہ 250 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلوں اور آفٹر شاکس کے تسلسل سے لوگوں کے خوف وہراس میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Comments