منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

شام میں ملبے تلے دبی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ وشام میں آنے والے صدی کے خوفناک زلزلے نے مصائب والم کی ان گنت یادیں چھوڑی ہیں ہر طرف تباہی کے ہولناک مناظر نے دل کو رلادیا ہے۔

سات اعشاریہ آٹھ شدت کی اس تباہ کن زلزلے نے شام وترکیہ میں پانچ ہزار سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنالیا ہے۔

اس خوفناک زلزلے سے جہاں اموات کی شرح میں اضافہ ہوا وہیں کچھ خوش نصیب ایسے بھی ہیں جن کو اللہ نے اپنی رحمت سے زندہ رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں زلزلے سے قبل پرندوں کی ویڈیو وائرل

"جسے خُدا رکھے اسے کون چکھے کے مصداق شام میں زلزلے میں ایک حاملہ خاتون ملبے تلے دب گئی اور حالت بگڑنے کے باعث اسی ملبے میں بچے کی پیدائش بھی ہوئی۔

https://twitter.com/khaleejtimes/status/1622874951085703168?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1622874951085703168%7Ctwgr%5E42406499a61a50bba882f64e1a5f746879d207f2%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Farynews.tv%2Fvideo-syria-newborn-pulled-alive-from-quake-rubble%2F

بیٹے کی ولادت کے بعد ماں نے ملبے تلے اپنی آخری سانسیں لیں، لیکن نومولود زندہ بچ گیا، یہ قدرت کا ایک بڑا کرشمہ ہے جس کو عالمی میڈیا پر ہر کوئی دیکھ کر حیران رہ گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جب ملبے تلے زندہ نومولود بچے کو نکالا تو یہ دیکھ کر سب دنگ رہ گئے، اس بچے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بچے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور یہ بالکل صحت مند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں